ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایل ٹی سی کے غلط استعمال پر ملازمین پرہوگی کارروائی

ایل ٹی سی کے غلط استعمال پر ملازمین پرہوگی کارروائی

Tue, 14 Feb 2017 10:01:39  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی)نے چھٹی سفری رعایت(ایل ٹی سی)کا غلط استعمال کرتے ہوئے پائے جانے والے مرکزی حکومت کے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔جب ایک سرکاری ملازم ایل ٹی سی لیتا ہے تب اس کی چھٹی کے علاوہ ادھر ادھر کا دورہ کرنے کے لیے ٹکٹوں کے قیمت ادا کی جاتی ہے۔پرسنل اور ٹریننگ محکمہ(ڈی او پی ٹی) کی نئی گائڈلائن کے مطابق، ملازمین کو ایک ڈکلیئریشن جمع کرنا پڑے گا جس میں اس کو بتاناہو گا کہ وہ جو دعویٰ پیش کر رہے ہیں اس کے تحت وہ اور اس کے خاندان کے رکن واقعی میں سفر کے لیے اعلان کردہ جگہ کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ایل ٹی سی پر جانے والے سرکاری ملازم کو ڈکلیئریشن میں یہ بتانا ہوگا کہ ان کا قریبی ہوائی اڈہ ، ریلوے اسٹیشن یا بس ٹرمینل تک اس گاڑی سے پہنچے اور اعلان کردہ جگہ تک جانے کے لیے باقی سفر کے دوران انہوں نے اپنے طورپر انتظام کی گئی نجی گاڑی یا نجی ٹیکسی کااستعمال کیا۔ڈی او پی ٹی نے مرکزی حکومت کے تمام محکموں کو جاری ایک گائڈ لائن میں کہا ہے کہ غلط اطلاع دینے والوں پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔


Share: